کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ہریانہ میں ریزرویشن کی مانگ پر تحریک چھیڑنے والی جاٹ برادری کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور اپنے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ایک پیغام میں
کہا،’’میں ہریانہ کے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں، کیونکہ کسی بھی مسئلے اور مطالبے کےکا حل بات چیت سے ہی نکالا جا سکتا ہے‘‘۔
ہریانہ میں جاٹ برادری کے لوگ تقریبا ایک ہفتے سے دیگر پسماندہ طبقات کے تحت ریزرویشن کی مانگ پر تحریک چلا رہے ہیں۔